طلبہ کیلئے ٹیوٹا کے سمر سکلڈ کیمپ لگانے کی افتتاحی تقریب
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)فیصل آباد میں طالبعلموں کے لئے سمر سکلڈ کیمپ لگانے کی افتتاحی تقریب ہوئی۔کمشنر سلوت سعید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔۔
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سمن آباد میں ریبن کاٹ کرکمشنر نے سمر سکلڈ کیمپ کا باضابطہ آغاز کیا۔تقریب میں ڈائریکٹر کالجز،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز،سی ای او ایجوکیشن،پرنسپل ادارہ،کالجز وسکولز کے اساتذہ، ماہرین تعلیم، ٹیوٹا کے افسر اور طالبعلم بھی شریک تھے ۔ٹیوٹا کے اداروں میں یکم جون سے 31 اگست تک سمر سکلڈ کیمپ جاری رہے گا۔ ٹیوٹا،انڈسٹریز،سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن سمر سکلڈ کیمپ کے مرکزی سٹیک ہولڈرز ہیں۔کمشنر نے کہا سمر سکلڈ کیمپ کا انعقاد نگران حکومت کا انقلابی اقدام ہے ۔سمر کیمپ کے دوران طالبعلم موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اپنا وقت ہنر سیکھنے میں صرف کریں گے ۔ نوجوانوں کو احساس دلایا جائے کہ وقت ضائع کئے بغیر ہنر سیکھنا کیونکہ ہنرمندی بہترین افرادی قوت ہے جو بہتر مستقبل کی بھی ضامن ہے ۔