چنیوٹ:ڈی پی اونے پراوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے
چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ وسیم ریاض خان نے روزانہ کی بنیاد پراوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے ۔
ڈی پی او نے درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرکے داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔