ڈاکٹرز کا احتجاج ،ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کومشکلات

 ڈاکٹرز کا احتجاج ،ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کومشکلات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث فیصل آباد کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں آنے والے مریضوں کومشکلات کاسامناہے ۔

 مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی شہر بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث علاج معالجے کے لیے بمشکل پہنچنے والے مریض خوار ہوکر واپس لوٹتے رہے ۔ اس موقع پر مریضوں کا کہنا تھا کہ بیماری کی اذیت میں مبتلا ہوکر بمشکل علاج کے لیے ہسپتال پہنچتے ہیں تو او پی ڈیز میں ہڑتال ملتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے ہسپتال چکر لگانے کے باوجود ہر جگہ سے مایوس لوٹنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ معاملات مل بیٹھ کر سلجھائے جائیں تاکہ وہ اس پریشانی سے نکل سکیں۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت کے سامنے مطالبات رکھ دیئے ہیں جن میں سب سے مرکزی مطالبات ہسپتالوں کے لیے سکیورٹی بل کی منظوری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں