جواں سالہ لڑکیوں سمیت 9 افراد کو مبینہ طور پر اغواء کرلیاگیا

جواں سالہ لڑکیوں سمیت 9 افراد کو مبینہ طور پر اغواء کرلیاگیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مختلف واقعات میں جواں سالہ لڑکیوں سمیت 9 افراد کو مبینہ طور پر اغواء کرلیاگیا۔

بتایاگیاہے کہ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے ذوالفقار کالونی سے فریاد کے 16 سالہ بیٹے ارسلان، تھانہ چک جھمرہ کے علاقے سلطان نگر سے رانی بی بی کی جواں سال بیٹی، تھانہ منصور آباد کے علاقے سے روزینہ بیگم کی جواں سال بیٹی، تھانہ رضا آباد کے علاقے علی گارڈن سے مبین بی بی کے 14 سالہ بیٹے زین علی، تھانہ جھنگ بازار کے علاقے مختار کالونی سے جاوید کی 25 سالہ بہن، تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے چکنمبر 449 گ ب سے جواں سال زاہراں بی بی کو نامعلوم ملزموں اور تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے علامہ اقبال کالونی سے نے فضل میراں کی 22 سالہ بیٹی مہوش بی بی، تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقوں جمشید ٹاؤن سے پیرا نے حمیداں بی بی کی 16 سالہ بیٹی نور فاطمہ اور نجی ہسپتال کے قریب سے آصف نے گل اسماں کی رشتہ دار پٹھانی بی بی کو اسلحہ کے زور پر اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں