5غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے تعمیراتی ڈھانچے مسمار ،دفاترسیل

5غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے تعمیراتی ڈھانچے مسمار ،دفاترسیل

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایت پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اور۔۔۔

 اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں پانچ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے غیر تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور ان کے دفاتر کو سربمہر کردیا جن میں چار تاندلیانوالہ اور ایک چک نمبر 3 ج ب سرگودھا روڈ پر قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ ایف ڈی اے کی ٹیم نے دوسری کارروائی میں علامہ اقبال کالونی کے این بلاک میں تجاوزات کا صفایا کردیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں