ڈویژنل ماڈل کالج فیصل آباد میں ہائی اچیورز تقریب کاانعقاد

ڈویژنل ماڈل کالج فیصل آباد میں ہائی اچیورز تقریب کاانعقاد

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ڈویژنل ماڈل کالج فیصل آباد میں ہائی اچیورز تقریب منعقد کی گئی جس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو طارق نیازی نے خصوصی شرکت کی۔

 طارق نیازی نے کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد دی جبکہ پیچھے رہ جانے والے طلبہ کو مستقبل میں مزید محنت کرنے کا مشورہ دیا۔ اے سی آر طارق نیازی نے پرنسپل عامر سرور اور وائس پرنسپل محمود احمد کے ہمراہ پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے ۔ طلباء نے انعامات ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور زندگی کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے مزید محنت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ انعامات ملنے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں