مدینہ ٹاؤن :کاراورپولیس وین میں تصادم ،4اہلکار شدیدزخمی

مدینہ ٹاؤن :کاراورپولیس وین میں تصادم ،4اہلکار شدیدزخمی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تیز رفتار کار اور پولیس وین میں تصادم کے نتیجہ میں 4 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔۔۔

بتایاگیاہے کہ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے سوساں روڈ پر تھانہ مدینہ ٹاوّن کی موبائل وین معمول کے گشت پر معمور پر تھی کہ اس دوران تیز رفتاری سے آنے والی کار بے قابو ہوکر پولیس وین سے ٹکر ا گئی۔ جس سے سب انسپکٹر قیصر عباسم کانسٹیبل وسیم سمیت 4 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ جبکہ کار ڈرائیور کر حراست میں لیکر اسکے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں