کمالیہ :آوارہ و خارش زدہ کتوں کی بھر مار ،کاٹنے سے متعددافرادزخمی

کمالیہ :آوارہ و خارش زدہ کتوں کی بھر مار ،کاٹنے سے متعددافرادزخمی

کمالیہ(نمائندہ دنیا ) شہر کے مختلف گلی محلوں میں آوارہ، زخمی اور خارش زدہ کتوں کی بھر مار ہے ۔۔۔

 کتوں کے کاٹنے سے متعددبچے اور خواتین زخمی ہوچکی ہیں ، سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے باہر گلی محلوں، مین بازاروں ،قبرستانوں ،ہسپتالوں اور دیگر علاقوں میں دکانوں کے باہر آوارہ کتوں کے جھنڈ دکھائی دیتے ہیں جو کہ سکولوں میں جانے والے معصوم بچوں اور خواتین کا کاٹنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ کتوں کے کاٹنے سے کئی بچے اور خواتین زخمی بھی ہوچکی ہیں۔ صدر انجمن تحفظ حقوق شہریاں سردار عبدالرحمن ڈوگر نے کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ، اسٹنٹ کمشنر کمالیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ زخمی اور خارش زدہ کتوں کو تلف کیاجائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں