لیگی رہنمائوں کی طرف سے نادرا موبائل سروسز فراہم

لیگی رہنمائوں کی طرف سے نادرا موبائل سروسز فراہم

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری کی سفارشات پر سماجی رہنما شیخ ندیم ایڈووکیٹ، شہرروز ندیم ایڈووکیٹ۔۔

،شیخ ابوبکر،حاجی ملک عطا ،رانا عمران شہزاد،جنرل سیکرٹری پی پی 99 ملک مقصود،جنرل سیکرٹری پی پی 100 مہر علی ناہرہ، جنرل سیکرٹری پی پی 101 سعید انور بھولا،میاں احمد نے نادرا موبائل سروسز فراہم کرنے کی میونسپل کالونی کے رہائشیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیے ۔ اہل علاقہ نے اس کاوش کو سراہتے کہا کہ طلال چوہدری کی طرف سے لوگوں کو دہلیز پر شناخت کارڈز کی سہولیات فرا ہم کرناخوش آئند ہے ۔ لیگی رہنمائوں نے کہا پارٹی کا ہر کارکن عوام کی خدمت کے لیے ہر دم کوشاں ہے ، عوام کی دہلیز پر سہولیات پہنچانا ہی ن لیگ کا اصل مشن ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں