معیاری زرعی ادویات فراہمی یقینی بنائی جائے :ڈی سی

 معیاری زرعی ادویات فراہمی یقینی بنائی جائے :ڈی سی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی زیرصدارت فرٹیلائزر اور پیسٹی سائیڈزکی انسداد ملاوٹ مہم کے حوالے سے۔۔

 اجلاس کمیٹی روم میں ہوا،جس میں اسسٹنٹ کمشنر نعمان ڈوگر، محکمہ زراعت کے افسروں اور کاشتکاروں نے شرکت کی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری طاہر نے بریفنگ دیتے بتایا کہ 2023 میں اب تک 25سیمپلز لئے گئے ، 4 نمونہ جات ان فٹ ہونے پر 2مقدمات اندراج کروایا گیا ،کھادوں اور پیسٹی سائیڈز کی چیکنگ کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ریڈز کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، اس حوالے سے آگاہی پروگرامزکا انعقاد کیا جائے ، ڈیلرز شاپس،منڈیوں ودیگر مقامات پرشکایت نمبر درج ہونا چاہیے ، گھنائونے فعل میں ملوث افرادکے خلاف کریک ڈاون کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں