کھانیوالی چیزیں اگائیں، تمباکو نہیں پینٹنگز مقابلے ، ایوارڈزتقسیم

کھانیوالی چیزیں اگائیں، تمباکو نہیں پینٹنگز مقابلے ، ایوارڈزتقسیم

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یونیورسٹیز کے طالبعلموں کے مابین کھانے والی چیزیں اگائیں، تمباکو نہیں کے عنوان پر پینٹنگز مقابلوں کے۔۔

 پوزیشن ہولڈرز کے مابین سیکنڈ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ٹوبیکو کنٹرول ایوارڈ زتقسیم کئے گئے ۔ڈپٹی کمشنرعلی عنان قمرنے ایوارڈ تقسیم کئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)احمد سعید منج،ڈائریکٹر آف سٹوڈنٹ آفیئر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی عاصمہ عزیز،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے تمباکو کنٹرول صادق الحسن،انچارج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشنل سنٹر ایم صادق سمیت یونیورسٹیز کے طالبعلم بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کی صلاحیتوں کو سراہا۔مقابلوں میں عائشہ ظفر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے پہلی، زہرہ جاوید گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی نے دوسری اور لائقہ انورگورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں