کوآپریٹو سوسائٹیز میں جعلی اقرار ناموں کی تیاری جاری

کوآپریٹو سوسائٹیز میں جعلی اقرار ناموں کی تیاری جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کوآپریٹو سوسائٹیز میں پرائیویٹ افراد کو بوگس طریقے اور پرانی تاریخوں میں جعلی سٹیمپس مبینہ طور پر ججز کے جعلی دستخط، پرانی تاریخوں میں جعلی اقرار نامے۔۔۔

 کورٹ آرڈرز سمیت دستاویزات بناکر جگہ الاٹ کرنے کے خلاف کوئی ایکشن نہ ہوسکا۔ پٹواری، افسر و ملازمین ایک ایک پلاٹ الاٹ کرنے کے عوض لاکھوں روپے لینے لگے ۔ ذرائع کے مطابق ایک ایک پلاٹ کی الاٹمنٹ درجنوں بار کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں پٹواری اور دیگر افسر جہاں کمرشلائزیشن کی آڑ میں مبینہ لاکھوں کما رہے ہیں وہیں شہریوں کو بوگس طریقے سے گھروں کی الاٹمنٹ جاری ہیں جس سے سرکاری خزانے کو بھی نقصان پہنچ رہاہے ۔کوآپریٹو سوسائٹیز میں جگہ لینے کے حقدار ملازمین کا کہنا ہے کہ افسروں کی ایماء پر غیر قانونی طور پر کمرشل سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ دکانیں اور پلازے بنانے کے لیے لاکھوں بٹورے جاتے ہیں جس پر انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی جعلی الاٹمنٹس کے لیے پرانی تاریخوں میں دستاویزات تیار کرنے کیلئے ججز کی مہریں بنوا رکھی ہیں۔ حکام نوٹس لیکر سخت کارروائی کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں