تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات کی فروخت نہ رک سکی

تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات کی فروخت نہ رک سکی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تعلیمی اداروں سے منشیات کے بڑھتے رجحان کا خاتمہ کیسے ممکن ہو جب انتظامیہ سکولز اور کالجز کے باہر سے نشہ کے عادی افراد کا صفایا ہی نہ کرسکے۔

 فیصل آباد میں محکمہ تعلیم افسر، پولیس اور انتظامیہ منشیات فروشوں اور نشہ کے عادی افراد کو تعلیمی اداروں سے دور رکھنے میں ناکام نظر آتی ہے ۔ گورنمنٹ اسلامیہ گرلز کالج عید گاہ روڈ کے گیٹ کے قریب بھی نشہ کے عادی افراد نے ڈیرے جما رکھے ہیں جبکہ اسلامیہ گرلز کالج سے کچھ فاصلے پر تھانہ کوتوالی اور تھانہ ویمن موجود ہونے کے باوجود بھی کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا۔ پولیس کالج کے اردگرد سے نشہ کے عادی افراد کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہے ۔ والدین کاکہناہے کہ پولیس اور انتظامیہ اسلامیہ گرلز کالج کی چار دیواری کو فوری کلیئر کروائیں۔ کالج انتظامیہ نے اپنی مدد آپکے تحت مین گیٹ کے دونوں اطراف کو آہنی باڑ لگا کر نشہ کے عادی افراد سے پاک کررکھا ہے ۔ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوسرا گیٹ بند ہونے پر وہاں نشئیوں نے فٹ پاتھ پر قبضہ کررکھا ہے ۔متعدد بار اعلیٰ حکام اور پولیس کو درخواست دی گئی لیکن نشہ کے عادی افراد کے ڈیرے ختم نہیں کرائے جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں