بہادرخاتون کی بھرپور مزاحمت ، ڈاکو بھاگنے پر مجبور

بہادرخاتون کی بھرپور مزاحمت ، ڈاکو بھاگنے پر مجبور

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)باہمت خاتون نے بھرپور مزاحمت کرتے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناکربہادری کی مثال قائم کردی۔

 خاتون نے ڈاکو کو دم دباکر بھاگنے پر مجبور کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں آن لائن چیز دینے کے بہانے آنے والا ڈاکو نکلا، اس نے گن پوائنٹ پر قیمتی موبائل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی تو گھر پر موجود خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے اسکو قابو کرلیا اور دبوچ کر زمین پر گرادیا۔ خاتون نے بہادری سے ڈاکو سے اپنا موبائل بھی واپس چھین لیا بعد ازاں ڈاکو اپنی موٹرسائیکل بھی وہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں