ٹرینوں میں پانی بجلی ودیگر سہولیات کا فقدان برقرار

 ٹرینوں میں پانی بجلی ودیگر سہولیات کا فقدان برقرار

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا لیکن ریل گاڑیوں میں پانی بجلی و دیگر سہولیات کا فقدان ختم نہ کیا جاسکا۔ مسافر واش رومز میں جانے کے لیے ریلوے سٹیشن کا انتظار کرنے پر مجبور۔

 موسم گرمامیں ریلوے سٹیشنز پر تو متعدد سہولیات کا فقدان ہے ہی ساتھ ہی ساتھ ٹرینوں میں بھی مسائل کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اکانومی کلاس میں لگائے پنکھے زیادہ تر خراب نظر آتے ہیں جس پرگرمی میں بھی مسافروں کو بغیر پنکھوں کے سفر کرنا پڑتا ہے ۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ریل گاڑیوں میں سہولیات کے فقدان سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ گرمی میں پنکھے نہ ہونے سے طبیعت نڈھال ہو جاتی ہے ۔ ریلوے حکام ٹرینوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں