کرنل (ر)عامر کی زیرقیادت پاک فوج زندہ باد ریلی

 کرنل (ر)عامر کی زیرقیادت پاک فوج زندہ باد ریلی

بچیانہ،جڑانوالہ ( نمائندگان دنیا )بچیانہ میں کرنل (ر)عامر حفیظ کھوکھرکی قیادت میں پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد۔ریلی اڈہ ظفر وال سے شروع ہوکر بچیانہ پہنچی جہاں خطاب کرتے کرنل(ر) کھوکھر نے کہا۔۔۔

 کہ پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت کرتا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ پاک آرمی مضبوط ہوگی تو پاکستان مضبوط ہوگا۔ریلی میں رانا اویس قرنی،رانا عاشق اسلم،حاجی ارشد،ملک نعیم وفا، طارق نے خصوصی شرکت کی جنہوں نے مشترکہ طور پر افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر سینکڑوں افراد نے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم کسی بھی اندرونی وبیرونی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دشمن کے دانت کھٹے کردینگے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں