بیحرمتی واقعات روکنے کیلئے علما بورڈ بنایاجائے :مولانا خالد

 بیحرمتی واقعات روکنے کیلئے علما بورڈ بنایاجائے :مولانا خالد

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر، جماعت الصالحین کے امیر اور جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا صاحبزادہ خالد سلطان نے کہا ہے۔۔۔

 کہ توہین آمیز اور قرآن پاک کی بیحرمتی واقعات میں اضافہ حکومت کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ علما بورڈ تشکیل دے کر ایسے واقعات کے سد باب کے لئے اقدامات کرئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب جھنگ میں پریس کانفرنس کرتے کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ سید حماد حسنین ہمدانی، ڈاکٹر عظیم صدیقی، مولانا عمیر الغزالی، مولانا حکیم سلیمان، مولانا یوسف، مولانا علی حسن بخاری و دیگر مکاتب فکر کے علما کی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ مولانا صاحبزادہ خالد سلطان نے کہا تھر پارکر سندھ میں قادیانیوں کا گروہ مسلمانوں میں قرآن پاک کے ایسے نسخے تقسیم کرنے میں مصروف ہے جن میں اپنی مرضی کا ترجمہ لکھا گیا ہے ۔ جماعت اہلسنت نے ایسے واقعات کی روک تھام اور عوام کو حقیقی شعور کی آگاہی دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے علما شامل ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں