عوام کو ریلیف نہ دیاتوالیکشن ڈرائونا خواب :طاہرایوب

عوام کو ریلیف نہ دیاتوالیکشن ڈرائونا خواب :طاہرایوب

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدرمیاں طاہرایوب نے سوئی گیس کی قیمتوں میں 50فیصد تک اضافہ کرنے کی شدید مذمت کرتے کہا ہے۔۔۔

 کہ سوئی ناردرن کا ٹیرف415اور سوئی سدرن کا ٹیرف417روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری سے عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ مسلسل مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ حکومت نے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا تو آئندہ انتخابات حکمرانوں کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہو نگے ۔ یوٹیلیٹی بلز عوام کے لئے موت کے پرزے بن گئے ہیں۔حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنڈر ہو گئی ہے ۔ حکومت اور پی ٹی آئی ایک دوسرے سے نمٹنے کی حکمت عملیاں بنانے کی بجائے عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لیں ۔ ملک کی دوتہائی آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزار نے پر مجبور ہے ۔ 20ہزار اوسطاً تنخواہ لینے والے کا گھر کا بنیادی خرچہ 60 ہزارسے تجاوز کر چکا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیس قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیاجائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں