جھنگ 13:روٹس پر کرایوں میں 50 روپے تک کمی

 جھنگ 13:روٹس پر کرایوں میں 50 روپے تک کمی

گڑھ مہاراجہ ( نمائندہ دنیا ) پٹرولیم قیمتوں میں کمی پر جھنگ کے 13 روٹس پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں10 سے 50 روپے تک کمی کر دی گئی۔

 جسکا نوٹیفکیشن ضلعی محکمہ آر ٹی اے جھنگ نے جاری کرتے جھنگ، شورکوٹ، اٹھارہ ہزاری اور احمدپورسیال کے ٹرانسپورٹ مالکان، اڈا منیجرز و دیگر عملہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ احمدپورسیال تا جھنگ اور جھنگ تا فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، چنیوٹ، ملتان، گوجرانوالہ اے سی، گوجرانوالہ ناں اے سی، لیہ، لاہور، بھکر، روالپنڈی سمیت 13 روٹس کے لے مقرر شدہ کرایہ نامہ اڈوں پر اور گاڑیوں میں پبلک کی سہولت کیلئے مناسب جگہوں پر آویزاں کریں اور ان پر عملدرآمد یقینی بنائیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں