عازمین کو تمام ممکنہ سہولیات فراہمی جاری:ڈائریکٹرحج

عازمین کو تمام ممکنہ سہولیات فراہمی جاری:ڈائریکٹرحج

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹرحج لاہور اقرار احمدنے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت مذہبی امورکی جانب سے عازمین حج کو تمام ممکنہ سہولیات فراہمی کی ہر ممکن کوشش جارہی ہے۔

عازمین اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں حجاج کرام سعودی قوانین پر عمل پیرا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی کیمپ سرگودھا روڈ فیصل آباد کے دورہ پر کیا۔انہوں نے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور عازمین کوسہولیات پر اطمینان کااظہار کیا وہ حجاج کرام سے بھی ملے اورمسائل معلوم کئے ۔ انہوں نے کہا مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں عازمین کو ہوٹلوں میں بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں حج مشن میں ہسپتال بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں چوبیس گھنٹے ڈاکٹرز او ر عملہ دستیاب ہوگا۔ عازمین کو گردن توڑ بخار اور انفلوئنزا سے بچائوکے ٹیکے بھی لگائے جارہے ہیں ۔عازمین حج کو پولیو ویکسین ، کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز لگانے کے لئے خصوصی کائونٹر قائم کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرحج عارف ظہور نے بتایا فیصل آباد سے حج آپریشن 16جون تک جاری رہے گا،3260حجاج کرام فیصل آباد سے مختلف پروازوں پرروانہ ہونگے ،5فلائٹس جاچکی ہیں 17 ابھی جانا باقی ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں