یو ایس ڈپٹی چیف ، قونصل جنرل کازرعی یونیورسٹی کا دورہ

یو ایس ڈپٹی چیف ، قونصل جنرل کازرعی یونیورسٹی کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)یو ایس ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر نے امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم کے مکانیولے کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا۔۔۔

 اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار خاں سے ملاقات کی۔ انہوں نے مرکز برائے اعلیٰ تعلیم،زراعت و غذائی استحکام زرعی یونیورسٹی میں جاری تحقیقی و ترقیاتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر سرور خاں، چیئرمین انٹامولوجی پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف، ڈائریکٹر مرکز برائے اعلیٰ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر سلطان حبیب اللہ، یو ایس ایڈ کی ڈویلپمنٹ آؤٹ ریچ سپیشلسٹ عرشیہ بانو، پروفیسر ڈاکٹر آصف کامران، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر ظہیر ، ریسرچ ایسوسی ایٹس نہال احمد بھی موجود تھے ۔ پروفیسرڈاکٹر اقرار خاں نے بریفنگ دیتے کہاکہ زرعی یو نیورسٹی، واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے گندم کی زیادہ پیداوار کی حامل موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام پر کام کر رہی ہے جو فی ایکڑ پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اہم پیشرفت ثابت ہو گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں