سڑکوں کنارے برساتی نالوں،سیوریج کے ڈھکن غائب

سڑکوں کنارے برساتی نالوں،سیوریج کے ڈھکن غائب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کی غفلت سے سڑکوں کنارے متعدد برساتی نالوں اور فٹ پاتھس تلے بنے سیوریج سسٹم کے ڈھکن غائب۔انتظامیہ کی غفلت و نااہلی نے شاہراہوں کے اطراف میں بنے فٹ پاتھ بھی بدحال کر دیئے۔

 مین جڑانوالہ روڈ،ضلع کچہری روڈ و دیگر مین شاہراہوں پر بنے فٹ پاتھس انتظامی غفلت کا شکار ہیں جبکہ شہریوں کوپیدل سفر کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ جڑانوالہ روڈ کوہ نور چوک کے قریب فٹ پاتھ پر شہریوں کا پیدل چلنا محال ہے ۔ فٹ پاتھ پر برساتی نالوں کو ڈھانپنے کے لیے ڈھکن بھی موجود نہیں ۔ پیدل جانے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کو انہیں پیدل چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کئی بار رات کے اندھیرے میں چلتے فٹ پاتھ کے نیچے بنے گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے پر گر بھی جاتے ہیں اور نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں