بیشتر علاقے سیوریج مسائل کا شکار، واسا صفائی انتظامات نہ کر سکا، شہری کارکردگی سے نالاں

بیشتر علاقے سیوریج مسائل کا شکار، واسا صفائی انتظامات نہ کر سکا، شہری کارکردگی سے نالاں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گلی محلوں میں سیوریج مسائل حل کرنے کے لیے واسا مؤثر انتظامات نہ کر سکا۔ علاقہ مکین جگہ جگہ کھڑے گندے پانی سے پریشان، واسا پر نالاں ہونے لگے ۔ سیوریج مسائل سنگینی اختیار کرگئے۔

 تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے بیشتر علاقے سیوریج مسائل کا شکار ہیں۔ منصور آباد،فاروق آباد سمیت دیگر علاقوں میں سیوریج مسائل عوام کوعرصہ دراز سے پریشان کیے ہوئے ہیں۔لیکن واساحکام کی جانب سے خانہ پری کرتے ہوئے معمولی صفائی کا کام کر دیا جاتا ہے جس کے بعد دوبارہ سے کچھ عرصہ بعد سیوریج کا گندہ پانی ابلنے لگتا ہے ۔ جس سے علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ واسا حکام کو بارہا شکایات درج کروا چکے ۔ لیکن کوئی مستقل حل نہیں ہو سکا۔ سیوریج مسائل دن بدن بڑھتے چلے جا رہے ہیں کئی بار گٹروں کی صفائی اپنی مدد آپکے تحت کروائی ہے لیکن واسا حکام کی جانب سے سیوریج لائنوں کی صفائی کے مئوثر انتظامات نہ کیے جاسکے ۔ نہ ہی کوئی مستقل حل نکالا جا سکا۔ علاقہ مکینوں نے اپیل کی کہ واسا حکام انکے مسائل کامستقل حل نکالیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں