ختم نبوت اسلام کی اساس:مولانااسماعیل شجاع آبادی

ختم نبوت اسلام کی اساس:مولانااسماعیل شجاع آبادی

شورکوٹ چھاؤنی(نمائندہ دنیا)عقیدہ ختم نبوت کے بغیر دین اسلام کا تصور پیش کرنا مشکل ہے ،یہی عقیدہ دین اسلام کی اساس ہے ، اسکا انکار اسلام کے دائرہ سے نکال دیتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا علامہ اسماعیل شجاع آبادی نے شورکوٹ چھاؤنی میں اپنے خطاب میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کی تعلیمات پر ہر دور میں نقب زنی کی کوشش کی جاتی رہی مگر قرآن پاک ، احادیث مبارکہ ، سیرت طیبہ ، عقائد و نظریات اپنی اصلی حالت میں موجود رہے ۔عقیدہ ختم نبوت ہر ایمان والے کے دل میں پختہ ہے اسمیں کسی قسم کی تبدیلی ناقابل برداشت ہے ہمارے اکابرین نے بے شمار قربانیاں دیکر اس عقیدہ کا تحفظ کیا ،ہم بھی کر ینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں