گوجرہ :پینے کے پانی کی سپلائی بند ،شہری سراپا احتجاج

گوجرہ :پینے کے پانی کی سپلائی بند ،شہری سراپا احتجاج

گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)میونسپل کمیٹی کی جانب سے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔

محلہ حسینیہ کالونی،علی پارک اور جمیل پارک و دیگر ملحقہ آبادیوں کوایک ہفتے سے پینے کے پانی کی سپلائی بند ہے ۔جس سے مکین دوردراز کے علاقوں سے پانی لانے اور مہنگے دا مو ں خریدنے پر مجبورہیں ۔اہل علاقہ کی طرف سے بار ہا میونسپل کمیٹی افسروں کو آگاہ کیاگیا مگر شنوائی نہ ہو سکی۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لیکرپانی سپلائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیاہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں