سپورٹس میلہ جھنگ ،ڈی سی کی افسروں سے میٹنگ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداﷲ خرم نیازی نے 15جون سے شروع ہونیوالے سپورٹس میلہ جھنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے متعلقہ افسروں سے میٹنگ کی ۔ انتظامات اور گراؤنڈز کی تیاریوں پربریفنگ لی۔
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سپورٹس افسروں کو ہدایت کی کہ سپورٹس ایسوسی ایشن ممبران سے میٹنگز کی جائیں تاکہ ایونٹس کو کامیاب بنایا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے لاکھوں کے انعامات بھی دیئے جائینگے ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر عبداﷲ خرم نے ٹوبہ روڈ پرصفائی ، نکاسی ، پلانٹیشن ،گرین بیلٹس کے کام کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی کیلئے میونسپل کمیٹی عملہ تین شفٹوں میں کام کر رہا ہے ۔تزین و آرائس بھی جاری ہے ۔ شہر کی خوبصورتی کیلئے مین شاہراؤں پر پودے بھی لگائے جا رہے ہیں۔