محکمہ کی عدم دلچسپی ،پٹوار خانوں سے کرپشن ختم نہ ہوسکی

محکمہ کی عدم دلچسپی ،پٹوار خانوں سے کرپشن ختم نہ ہوسکی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ ریونیو کی عدم دلچسپی کے باعث پٹوار خانوں سے کرپشن کا خاتمہ نہ ہوسکا ، فرد بیع انتقال وراثت یا فرد برائے ریکارڈ کے اجرا۔۔

کے لیے سرکاری فیس سے مبینہ طور پر کئی گنا زائد پیسے وصولی جاری ہے کیے ۔پٹوار خانوں سے کرپشن کا خاتمہ ایک خواب بن چکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پٹوار خانوں میں لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے ۔ فیصل آباد سمیت خصوصاً ضلع کے دور دراز دیہات میں پٹواریوں نے کرپشن کا بازار زیادہ گرم کرکھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق متعدد پٹوار خانوں میں اینٹی کرپشن میں مقدمات کے ریکارڈ یافتہ پٹواری بھی کام کررہے ہیں مگر اس معاملے پر ضلعی انتظامیہ یا محکمہ ریونیو توجہ دینے کو ہی تیار نہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں