پابندی کے باوجود شہر میںپولی تھین بیگز کا استعمال جاری

پابندی کے باوجود شہر میںپولی تھین بیگز کا استعمال جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پابندی کے باوجود شہر اور گردونواح میں پولی تھین بیگز کا استعمال بند نہ ہوسکا۔ کھانے پینے کی۔۔

 اشیا بھی کیمیکل زدہ پولی تھین بیگز میں ہی فروخت کی جارہی ہیں جو انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب کررہی ہیں۔ پابندی کے باوجود فیصل آباد شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں پولی تھین بیگز کا استعمال کم نہیں ہوسکا۔ اشیا خور ونوش بھی کیمیکل زدہ پولی تھین بیگز میں ہی ڈال پر فروخت کی جاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق پولی تھین بیگز پلاسٹک دانے میں مختلف زہریلے اور خطرناک کیمیکلز ڈال کربنایا جاتا ہے ۔ اس بیگ کو چپکنے سے بچانے کے لیے بیگز کے بڑے رولز کے مابین ایک کیمیکل پائوڈر بھی ڈالا جاتا ہے ۔ جو انسانی صحت کیلئے سست زہر ثابت ہوتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پولی تھین بیگ میں جب کوئی کھانے پینے کی گرم چیز ڈالی جاتی ہے تو کیمیکل ری ایکشن سے بیگ کے زہریلے اثرات اس میں ڈالی جانے والی چیز میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ جو بعد ازاں انسانی صحت پر برے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں