میڈیکل ویسٹ سے پلاسٹک دانہ بنانے کا دھندہ جاری

میڈیکل ویسٹ سے پلاسٹک دانہ بنانے کا دھندہ جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) محکمہ ماحولیات کی غفلت سے میڈیکل ویسٹ کو ری سائیکل کرکے پلاسٹک دانہ بنانے والے یونٹس بند نہ ہوسکے۔۔

پلاسٹک دانے کو ڈسپوزایبل برتن بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو مضر صحت ہیں۔ فیصل آباد میں میڈیکل ویسٹ کو انسینریٹر میں تلف کرنے کی بجائے مختلف علاقوں میں میڈیکل ویسٹ کو ری سائیکل کرنے والے یونٹس کھلے عام کام کررہے ہیں۔ جہاں پلاسٹک دانے سے ڈسپوزایبل برتن بنائے جارہے ہیں ۔ طبی ماہرین کے مطابق میڈیکل ویسٹ کے پلاسٹک دانے سے بننے والے برتنوں میں کھانا مضر صحت ہوجاتا ہے مگر محکمہ ماحولیات آنکھیں موندے بیٹھا ہے اور شہری مختلف موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایسے یونٹس کے خلاف کئی بار شکایات بھی درج ہوچکی ہیں لیکن محکمہ ماحولیات کی جانب سے کارروائی کرنے کی بجائے انہیں کھلی چھوٹ دی جارہی ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام اس سنگین مسئلے پرغور کریں اور ایسے یونٹس کو بند کروایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں