سرکاری رہائشگاہوں کو نرسری مالکان سے خالی نہ کرایا جاسکا

سرکاری رہائشگاہوں کو نرسری مالکان سے خالی نہ کرایا جاسکا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) محکمہ انہار کے افسروں کی ٹھیکے پر دی جانے والی سرکاری رہائشگاہوں کو نرسری مالکان سے خالی نہ کروایا جاسکا۔۔

افسروں کی جانب سے خلاف قانون مبینہ طور پر بھاری نذرانے لے کر جیبوں میں ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ باغ جناح ٹھنڈی کھوئی روڈ پر محکمہ انہار کے افسروں کی سرکاری رہائشگاہیں اور ملازمین کی رہائشی کالونی بھی موجود ہے ۔ مگر افسران کی جانب سے سرکاری رہائشگاہوں کو ہی ٹھیکے پر دے دیا گیا ہے محکمہ انہار کے افسروں کی سرکاری رہائشگاہوں میں نرسری مالکان نے نرسریاں بنا رکھی ہیں۔ زرائع کے مطابق افسروں کی جانب سے نرسری مالکان سے ٹھیکے کی مد میں مبینہ طور پر بھاری نذرانے وصول کیے جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کارر وائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں