ٹریفک اہلکار خود بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلز پر گھومنے لگے

ٹریفک اہلکار خود بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلز پر گھومنے لگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دوسروں کو نصیحت، خود میاں فصیحت، نمبر پلیٹس کے مسائل پر چالان کرنے والے ٹریفک اہلکار خود بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں۔۔

پر گھومنے میں مصروف ہیں جبکہ کی کارروائیاں صرف عام شہریوں تک محدود ہو کررہ گئی ہیں۔ فیصل آباد میں سٹی ٹریفک پولیس کا روزانہ کی بنیاد پر غیرنمونہ نمبر پلیٹس کے چالان اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلیں بند کرنا معمول ہے جس پر شہریوں کو ماہانہ لاکھوں کے جرمانے بھی بھرنا پڑتے ہیں دوسری جانب ٹریفک اور ضلعی پولیس اہلکار قوانین کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہیں۔ اہلکاروں کی جانب سے غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور نمبر پلیٹ کے بغیر موٹرسائیکل استعمال کرنا معمول کی بات ہے جس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ دوران سفر ٹریفک اہلکار نمبر پلیٹس کو غیرنمونہ قرار دیکر چالان کردیتے ہیں۔ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے ۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے اصل نمبر پلیٹس نہ ملنے پر غیرنمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنا پڑتی ہیں معقول وجہ کے باوجود چالان کردیا جاتا ہے ۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کو قوانین پر عملدرآمد کرنے کا پابند بنایا جا رہا ہے خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں