مختلف واقعات میں 5لڑکیاں اغوا ، 2سے مبینہ زیادتی

 مختلف واقعات میں 5لڑکیاں اغوا ، 2سے مبینہ زیادتی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مختلف واقعات میں 5لڑکیاں اغوا ،2کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 87گ ب میں۔۔

 نازیہ کی بیٹی (ن) کو ریاست نے ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر لیجا کر مبینہ زیادتی کرڈالی۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 122گ ب میں ملزم گلفام نے ساتھیوں کے ہمراہ 14سالہ (ن)کو اغوا کرلیا۔ تھانہ رضا آباد کے علاقے صدیق اکبر ٹاؤن میں سکول سے واپسی پر 16سالہ (آ) کو ملزمان نے اغوا کرکے مبینہ عصمت دری کی۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے چک نمبر 204 رب سے ملزم شہزاد نے 12سالہ (ر) کو اغوا کرلیا۔تھانہ سٹی سمندری کے علاقے چک نمبر 468 گ ب میں نامعلوم افراد نے رزاق کی جواں سالہ بیٹی (ر) کو گھر سے مبینہ اغوا کرلیا ۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے فرار ہونیوالے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں