ای اشٹام پیپرز کے حصول میں مشکلات ختم نہ ہو سکیں

 ای اشٹام پیپرز کے حصول میں مشکلات ختم نہ ہو سکیں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اشٹام پیپرز آن لائن کرنے کے بعد ای اشٹام پیپر کے حصول میں مشکلات ختم نہ ہوسکیں ۔ سسٹم ڈائون ہونا معمول بن گیا۔۔

شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ای اشٹام پیپرز کا سلسلہ شروع ہوتے ہی شہریوں کے لیے مشکلات بھی شروع ہوگئی تھیں۔ ای اشٹام پیپرز کا لنک ڈائون رہنا معمول بن چکا ۔ ذرائع کے مطابق ایک دو روز تک سسٹم ٹھیک چلنے کے بعد اچانک ڈائون ہوجاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے اشٹام پیپرز کے حصول کے لیے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر نئے نظام پر منتقل ہونا تھا تو پہلے سسٹم کو اپ گریڈ کرکے اس قابل بنایا جاتا کہ سسٹم کا لنک ڈائون نہ ہوتا۔ اشٹام نہ ملنے کی وجہ سے کاروباری لین دین کے معاملات اور جائیدادوں کی خرید و فروخت بھی متاثر ہورہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں