فیصل آباد پارکنگ کمپنی سڑکوںپر ہی سٹینڈز بنانے لگی

فیصل آباد پارکنگ کمپنی سڑکوںپر ہی سٹینڈز بنانے لگی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد پارکنگ کمپنی سڑکوں پر ہی پارکنگ سٹینڈ بنانے لگی۔ پارکنگ کمپنی کے سڑک پر لگے سٹینڈ کو بھی قانونی حیثیت حاصل ہوجاتی ہے۔۔

فیصل آباد میں پارکنگ کمپنی نے انوکھی منطق اپنا لی۔ پارکنگ کمپنی کی جانب سے سڑکوں پر ہی پارکنگ سائیٹس بنائی گئی ہیں بیشتر ایسی جگہوں پر بھی پارکنگ سائیٹس بنائی گئی ہیں۔ جہاں پر پہلے نو پارکنگ کے بورڈز آویزاں ہوتے تھے بعد ازاں اسی سائیٹ کو پارکنگ کمپنی نے تحویل میں لیا تو اسی سائیٹ کو قانونی حیثیت حاصل ہوجاتی ہے پارکنگ کمپنی کی جانب سے الگ سائیٹ مختص کرنے کی بجائے سڑک پر پارکنگ کروائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا بہائوبھی متاثر ہوتا ہے اور شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں