ڈینگی وائرس ،غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے :آصف چودھری

 ڈینگی وائرس ،غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے :آصف چودھری

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے کہاہے کہ موجودہ موسم میں ڈینگی وائرس کے سنگین خطرات کے پیش نظر احتیاطی و حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد بے حد توجہ اور احساس کا متقاضی ہے ۔۔۔

جس میں غفلت یاعدم توجہی کے متحمل نہیں ہوسکتے لہٰذا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے اور لاروا برآمد ہونے کی صورت میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے منتظمین کے خلاف مقدمات درج کرانے پر مجبور ہونگے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی مانیٹرنگ ٹیمیں سرگرم عمل رہیں گی اور انسپکشن کے دوران انسداد ڈینگی قوانین پر عمل نہ کرنیوالے قانون کی زد میں آئینگے ۔اس موقع پر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اسفندر یارنے بتایاکہ ضلع بھر میں محکمہ صحت کی 938 سرویلنس ٹیمیں ڈینگی لاروا کی نشاندہی اور انسدادی اقدامات کیلئے سرگرم عمل ہیں لیکن عوامی تعاون کے بغیر اس مسئلے پر قابو نہیں پایاجاسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہرسطح پر انسداد ڈینگی پیغامات عام کرنے کے پروگرامز منعقد کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس سیزن میں اب تک 31ہزار مقامات سے لاروا کی نشاندہی کی گئی ہے جوکہ انتہائی الارمنگ صورت حال ہے اور زیادہ تر لاروا گھروں کے اندر سے برآمد ہواہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں