کینیا کی ہائی کمشنر کی تاجروں کو نیروبی نمائش میں شرکت کی دعوت

 کینیا کی ہائی کمشنر کی تاجروں کو نیروبی نمائش میں شرکت کی دعوت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں تعینات کینیا کی ہائی کمشنر میری نیامبوراکاماؤنے فیصل آباد کے تاجروں کو نیروبی میں لگائی جانے والی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ۔۔۔

 دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت کو ٹھوس بنیادوں پر آگے بڑھایا جا سکے ۔ وہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے فیصل آباد کو مواقعوں کی سرزمین قرار دیا اور کہا کہ یہ شہر ملک کی جی ڈی پی میں 35فیصد جبکہ برآمدات میں 60-80فیصد کا حصہ ڈال رہا ہے اِسی لئے وہ اس شہر کے تاجروں کو براہ راست نیروبی سے تعلقات بڑھانے کی دعوت دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کینیا اور پاکستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں تاہم ہمیں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں رابطوں کو بڑھانے کیلئے دونوں ملکوں کے چیمبرز کی خدمات کو استعمال کرنا ہوگا۔ اس سے قبل صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کینیا کی ہائی کمشنر کا خیر مقدم کیا اور انہیں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری بارے بتایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں