ڈی پی او چنیوٹ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل سنے

ڈی پی او چنیوٹ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل سنے

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد نے روزانہ کی بنیاد پراوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے ۔درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل کے افسروں کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کمپلینٹ سیل کو لوگوں سے فیڈ بیک لینے کی ہدایت کی گئی۔ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام،بروقت انصاف کی فراہمی،لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔ تھانہ کلچر میں تبدیلی،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔تھانوں میں لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔فیلڈ افسروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ دفاتر،تھانوں میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں