اسسٹنٹ کمشنر زکا مراکز صحت کا دورہ ، علاج معالجے ،صفائی کاجائزہ

اسسٹنٹ کمشنر زکا مراکز صحت کا دورہ ، علاج معالجے ،صفائی کاجائزہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر بلاول ہنجرا نے بنیادی مرکز صحت چک نمبر 322 اور اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ غزالہ یاسین نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

 اسسٹنٹ کمشنرز نے عملہ کی حاضری، مریضوں کو طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ مفت ادویات فراہمی اور صفائی کو چیک کیا۔غزالہ یاسین نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ناقص صفائی پربرہمی کا اظہار کرتے فوری حالت کو بہتر بنانے جبکہ سٹاف کی غیر حاضری پر جواب طلبی اور محکمانہ کارروائی کرنے احکامات جاری کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں