جھنگ :گرانفروشی پر 39 ہزار جرمانے ،4دکاندارگرفتار

 جھنگ :گرانفروشی پر 39 ہزار جرمانے ،4دکاندارگرفتار

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداﷲ خرم نیازی کی ہدایات پر ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری،گزشتہ روز ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں، بازاروں اور مختلف مقامات پر ایک ہزار سے زائد انسپکشن کیں۔

اس دوران48 اوورچارجنگ،ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر دکانداروں کو39 ہزار روپے جرمانے عائدکئے گئے ۔ خلاف ورزی کے مرتکب4 دوکانداروں کو گرفتار بھی کروایا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو ریلیف فراہمی کے لئے مجسٹریٹس کارکردگی بڑھائیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیم نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے متعدد منی پٹرول پمپ یونٹس سیل کر دیئے اورمالکان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ۔ڈپٹی کمشنر نے منی پٹرول پمپ مالکان کو وارننگ جاری کرتے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،چیکنگ کے دوران بھاری جرمانے کئے جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں