نوازشریف کا استقبال ،حافظ سعید بھلر کی کارکنوں سے ملاقاتیں

 نوازشریف کا استقبال ،حافظ سعید  بھلر کی کارکنوں سے ملاقاتیں

سمندری(نمائندہ دنیا)مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیدوار پی پی103حافظ سعید بھلر نے پارٹی قائد نواز شریف کے استقبال اور مینار پاکستان پر جلسہ میں شرکت کیلئے حلقہ کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا۔۔۔

 اورپارٹی کے تمام ونگز کے کارکنوں سے ملاقاتیں کیں ، نواز شریف کے والہانہ استقبال کیلئے مشاورت کی ، کارکنوں نے انکو ہر ممکن تعاون کی بھر پور یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سمندری سے سابق پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے امیدوار این اے 98چوہدری شہباز بابر ، حافط سعید بھلر،سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری اسلم کی زیرقیادت نواز شریف کے استقبال کیلئے قافلہ روانہ ہو گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں