افسر حاضری یقینی بناکر سائلین کے مسائل حل کریں:آصف رضا

  افسر حاضری یقینی بناکر سائلین  کے مسائل حل کریں:آصف رضا

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے تمام ضلعی محکموں کے سربراہان سے میٹنگ کرتے ہدایت کی ہے کہ سرکاری دفاتر میں افسرو ملازمین 100فیصد حاضری کو یقینی بنائیں۔

 خصوصی افراد کے لئے ریمپس،خواتین کے لیے الگ واش رومز،سائلین کے لیے ویٹنگ ایریاز بنوائیں اورسائلین کے مسائل حل کریں ۔ مسائل حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید ، اسسٹنٹ کمشنرز اشفاق ، احمد ، میڈم خیزران ، طارق محمود گوندل ، سی اوز ہیلتھ ، ایجوکیشن ، ایم سیز ، ضلع کونسل ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے علاوہ تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں