ریٹائر پروفیسرریاض الحق انتقال کر گئے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )گو ر نمنٹ گریجو یٹ کالج کے ریٹائر پروفیسر رانا ریاض الحق انتقال کر گئے۔
وہ ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن رانا عادل ریاض کے والد اور رانا افضل واپڈا والے کے بڑے بھائی تھے ،انکی نماز جنازہ سپورٹس سٹیڈیم میں ادا کی گئی ،جس میں ہر مکتبہ فکر کے افرادنے شر کت کی ،بعد ازاں انہیں آبائی چک نمبر318ج ب کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔