یوٹیلیٹی سٹورز پرکوکنگ آئل، چینی، دالیں، چاول غائب

یوٹیلیٹی سٹورز پرکوکنگ آئل، چینی، دالیں، چاول غائب

چناب نگر(نامہ نگار)یوٹیلیٹی سٹورز بنیادی اشیائے خور دوش غائب،دور دراز سے آنے والے خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور۔ آئے روز کوکنگ آئل، چینی، دالوں، چاولوں سمیت دیگر بنیادی اشیانہ ملنے سے لوگ ریلیف سے محروم ہیں۔

 جبکہ اشیا کی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اوپن مارکیٹوں میں ناجائز منافع خوروں نے اشیا کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرتے ہوئے اپنی جیبیں بھرنا شروع کر رکھی ہیں۔بدقسمتی سے سبسڈی اور ریلیف صرف کاغذی کارروائیوں تک ہی محدود ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر گزشتہ کئی مہینوں سے دالوں، گھی، کوکنگ آئل، چینی، آئے سمیت دیگر اشیاء کا فقدان ہے ، شہریوں کی جانب سے شکایات اندراج کے باوجود بھی یوٹیلیٹی سٹورز حکام اقدامات اٹھانے میں غیر سنجیدہ نظر آتے ہیں ، شہریوں نے وزیر اعلیٰ اور ڈپٹی کمشنر سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں