موسم کی تبدیلی، آشوب چشم کے بعد سموگ کے خدشات، ہسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹرز قائم کرنے کا حکم

موسم کی تبدیلی، آشوب چشم کے بعد سموگ کے خدشات، ہسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹرز قائم کرنے کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی آ شوب چشم کی وبا پھیلنے کے بعد سموگ کے خدشات بھی سر اٹھانے لگے۔

 محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے محکمہ صحت کو مراسلہ جاری کردیا گیا جس میں سموگ کے تدارک کے لیے ہسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جبکہ ڈاکٹرز کی ٹریننگ اور ادویات کی دستیابی بھی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے آ شوب چشم کا مرض بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور خاص طور پر سکو لوں میں بچے اس انفیکشن کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ برسات کا موسم ختم ہونے پر جب ہوا میں نمی کا تناسب قدرے زیادہ ہوتا ہے اس وقت آنکھوں کا مرض تیزی سے پھیلتا ہے اس کے لئے احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہیں اور ماہر امراض چشم کو دکھا کر اس کا باقاعدہ علاج کرانا چاہیے اور مریض کو رش والے مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے ۔ محکمہ صحتکے مطابق سموگ بھی اس مرض میں انتہائی مہلک ثابت ہوتی ہے اس لئے حکام کی طرف سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں