گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اٹھارہ ہزاری میں انسداد منشیات سیمینار

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اٹھارہ  ہزاری میں انسداد منشیات سیمینار

اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اٹھارہ ہزاری میں ضلعی انتظامیہ اور مقامی سماجی تنظیموں کے اشتراک سے انسداد منشیات سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و اساتذہ کرام نے شرکت کی،پروفیسر غلام محمد،سب انسپکٹر فرحان سعید۔۔۔

 اور سماجی کارکن ظفر اقبال مرزا نے منشیات کی روک تھام میں طلباء کو مثالی کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے کہامعاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کے لیے طلباء متحرک ہوں،منشیات کا استعمال نا صرف ایک فرد یا خاندان بلکہ پورے معاشرے کے لیے خطرناک ہے ۔سب انسپکٹر فرحان سعید نے کہا کہ منشیات فروشوں کی اطلاع پولیس کو کریں تاکہ ان سے چھٹکارا ممکن ہوسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں