مسلم مسیحی کمیونٹی میں ہم آہنگی میثاق جڑانوالہ ایجنڈے پر دستخط

مسلم مسیحی کمیونٹی میں ہم آہنگی میثاق جڑانوالہ ایجنڈے پر دستخط

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)مسلم مسیحی کمیونٹی کے مابین اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے ‘‘میثاق جڑانوالہ’’6 نکاتی ایجنڈے پر دستخط، تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان، ایس پی بلال محمود سلہری،ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ ملک طارق۔۔۔

تمام مسالک و مذاہب کے علماء اکرام اور مسیحی کمیونٹی کے پادریوں،مفتی یونس رضوی،مولانا اصغر نوری،مہر اسلم، حاجی نصراﷲ،سکندر حیات ذکی،چوہدری حبیب اﷲ عطار،مولانا فضل رسول،سید تطہیر حسین ، سید تصدیق حسین، امجد عطاری،میاں وسیم طارق،شیخ ابوبکر، علی ناہرا،صابر رضوی،بدر منیر، خرم،راشد، ظفر حسین ،حاجی اسلم،عمران پراچہ،صدر انجمن تاجر اتحاد شیخ عبدالغفار،حاجی عطا ملک، عبدالروف،قاری ماجد، اقلیتی رہنما شکیل بھٹی، میجر معشوق،پادری رضوان، پادری رفاقت،فادرخالد مختار،پادری جاوید،پادری مختار،شفقت بھٹی،تاجربرادری سول سوسائٹی صحافیوں صدر پریس کلب مہر آصف نذیر، جنرل سیکرٹری صابر گھمن،صدرالیکٹرونک میڈیا سجاد قادری،جنرل سیکرٹری رانا عظیم حیدرو دیگران نے بھرپور شرکت کی تقریب میں قیام امن کو یقینی بنانے اور مسلم مسیحی کمیونٹی اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے تمام مسالک و مذاہب کے علماء اکرام اور پادریوں کی جانب سے میثاق جڑانوالہ کے تحت 6 نکاتی ایجنڈے پر دستخط کئے گئے اور تحریر کیا گیا کہ تمام شہری ریاست کے دستور کو تسلیم کریں اور ریاست پاکستان کی عزت و تکریم کو یقینی بنائیں اور ہر حال میں ریاست کیساتھ وفاداری نبھائیں گے جڑانوالہ مستقل طور پر مذہبی رواداری اور قیام امن کیلئے مسلم مسیحی کمیونٹی ملکر کام کریں گے پاکستان کے غیر مسلم شہریوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ مذہبی رسومات کی ادائیگی اپنے عقائد کیمطابق کریں گے کوئی شخص بین المذاہب اور بین المسالک فرقہ وارانہ نفرت اور اپنے نظریات کسی دوسرے پر مسلط نہیں کرے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں