رائے احمد خان کھرل کی برسی پر خدمات کو خراج عقیدت پیش

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جنگ آزادی کے عظیم ہیرو شہید رائے احمد خان کھرل کی برسی پر انکی بہادری اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل کمشنرز آصف چوہان،مصورخان نیازی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔
ایڈیشنل کمشنرز نے خطاب کرتے کہا جنگ آزادی کے عظیم ہیرو شہید رائے احمد خان کھرل کی بہادری کو خطہ کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھاگیا ہے جنہوں نے انگریز سامراج کا ڈٹ کر مقابلہ اور اپنی جان دینے سے بھی گریز نہیں کیا۔ نوجوان نسل کواس خطہ کے ہیروز کے کارناموں سے آگاہی ضروری ہے تاکہ وہ ان کے نقش قدم پر چل کر ملک وقوم کا نام روشن کریں اسی مقصد کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔انہوں نے ہمیں اپنے جنگ آزادی کے ہیروز پر ناز ہے ۔ شہید احمد خان کھرل نے اپنے کارناموں سے نا صرف فیصل آباد بلکہ صوبہ پنجاب کا نام روشن کیا انکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔اس موقع پرسابق ایڈیشنل کمشنر رائے واجد،مولانا ریاض کھرل،صاحبزادہ پیرسید معصوم شاہ،مفتی مظفراقبال،مولانا تنویر طاہر راٹھور،پیر صدیق الرحمان،ڈاکٹر افتخار نقوی ودیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔