ڈی ایس پی شاہد گجر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

 ڈی ایس پی شاہد گجر نے  عہدے کا چارج سنبھال لیا

بھوانہ (نمائندہ دنیا ) نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی شاہد گجر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا.ڈی ایس پی نے اپنے دفتر میں محمدی پریس کلب کے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

  اس موقع پر صدر ملک غلام شبیر شاہد,جنرل سیکرٹری ناصر علی قارب,صدر یونین آف جرنلسٹ ملک غلام مصطفی,ملک مختار امجد,ملک اشرف بابر,میاں فخر دیوان بھٹہ, افضل رمانہ,چوہدری پرویز اقبال چدھڑ,ملک جعفر تھہیم,شہزاد اختر تارڑ موجو دتھے ۔ڈی ایس پی شاہد گجر کا کہنا تھا کہ دوران تعینانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے گی۔شہری اپنی گاڑیوں کی حفاظت کریں اور موٹر سائیکل چوروں کی نشاندہی کریں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں