فوری شفاف الیکشن کرائے جائیں:ارشد جٹ ،رانا نعیم دستگیر

فوری شفاف الیکشن کرائے جائیں:ارشد جٹ ،رانا نعیم دستگیر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فوری شفاف اور منصفانہ انتخابات کرائیں، منتخب عوامی نمائندہ حکومت ہی ملک کو درپیش مصائب سے باہر نکال سکتی ہے ، اس وقت ملکی معیشت سنگین مالیاتی بحرانوں سے دوچار ہے۔

 ماضی میں بھی پیپلز پارٹی نے عوامی مفادات کو فوقیت دی، ہم آج بھی پر عزم ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں انتخابات میں کامیاب ہو کر عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی چوہدری ارشد جٹ نائب صدر پنجاب، سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خاں، جنرل سیکرٹری میاں اشفاق نے پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام چیئرمین بلاول بھٹو کی 35 ویں سالگرہ پر حلقہ پی پی 110 شیخو پورہ روڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے کیا ۔ مقررین نے کہا تیل گیس اور بجلی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا بھرکس نکال کر رکھ دیا ہے ۔ افراط زر اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔ اسکے باوجود پیپلز پارٹی پر عزم ہے کہ وہ حکومت میں آ کر تمام بحرانوں پر قابو پا لے گی، بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت صرف پیپلز پارٹی کی قیادت ہی کے پاس ہے ۔ہم ایڈ نہیں ٹریڈ کی پالیسی پر چل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔ اس موقع پر بلاول کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انکی دراز ی عمر کیلئے دعا بھی کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں