عام انتخابات کااعلان خوش آئند:میاں عبدالمنان

 عام انتخابات کااعلان خوش آئند:میاں عبدالمنان

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدرمیاں عبدالمنان نے کہاہے کہ عام انتخابات کااعلان خوش آئندہے عوامی مینڈیٹ ملنے کے بعدہی ملک اورقوم کومشکلات سے نکالاجاسکتاہے۔

 جو سیاسی جماعت عوامی حمایت سے محروم اورمقتدرقوتوں کی گودمیں نہ بٹھانے سے پریشان ہیں ہے اُسے عوام کی طرف رخ کرناچاہئے ۔اُسے اپنی حیثیت کاادراک ہے اسلئے وہ پریشان ہے ۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہوریت کی نفی کرنے والوں کی مخالفت اورعوامی میدان میں جانے کافیصلہ کیاہے ۔21اکتوبرکونوازشریف پاکستان میں آکرپارٹی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے ۔ہرجماعت کاکرداراورلیول عوام جانتے ہیں عمران خان کی طرح گودمیں بٹھانے کاپیغام دینے سے اقتدارنہیں مل سکتا۔پنجاب میں ہم کسی کے حریف نہیں حلیف بنیں گے تاہم دوسرے صوبوں میں کسی جماعت کواتحادی بنانے کافیصلہ بھی نوازشریف کریں گے ۔9مئی کے جلائو گھیرائوکے ھ بعدپی ٹی آئی کاکوئی سیاسی وجودنہیں رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں